Saturday September 21, 2024

“میں تمھیں چھوڑوں گا نہیں، دم درود بھی کام نہیں آئے گا ، تم اتنے طاقتور نہیں ” چیف جسٹس کا غصہ قابو سے باہر ہو گیا، انتہائی بااثر شخصیت کو کھری کھری سنا دیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہ تم کس کس سے سفارشیں کرا رہے ہو؟،میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، خبردار اگرسفارش کرائی،پتہ ہے تمہارے لئے کون کون سفارش کر رہا ہے؟،شرافت سے چلو

گے تو بہتر ہے،تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کرائو۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جعلی ڈگری اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سفارش کرانے پر چیف جسٹس ملزم شعیب شیخ پر برہم ہوگئے عدالت نے شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس کس سے سفارشیں کرارہے ہو؟ تمہیں چھوڑوں گا نہیں خبر دار اگر سفارش کرائی پتہ ہے تمہارے لئے کون کون سفارشیں کررہا ہے۔ اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کرائو ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بول کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا 10 کروڑ روپے جمع کرائے،وکیل شعیب شیخ نے کہا کہ ہم نے گھر کے دستاویزات جمع کرادیئے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ گھر کے دستاویزات نہیں بینک اکائونٹ میں رقم چاہئے، شعیب شیخ سن لو! دم درودکام نہیں آئے گا،10 کروڑروپے جمع کرائو پھر کیس سنیں گے۔ چیف جسٹس نے شعیب شیخ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو اس طرح ذلیل کرتے ہو دو ہفتے میں رقم جمع نہ کرائی تو توہین عدالت کیس چلائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ اور بول چینل کے مالک شعیب شیخ جیل بھی جا چکے ہیں جبکہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے جس کے بعد انکشاف سامنے آیا تھا کہ جج نے رشوت لیکر شعیب شیخ کی ضمانت منظور کی تھی جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے ۔

FOLLOW US