Saturday September 21, 2024

بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد ان کے بیٹوں نے بھارت جا کر کون سی تحریک چلائی، چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر اور امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین نے بے نظیر بھٹو کی زندگی پر ایک کتاب لکھی ہے ۔ عابدہ حسین لکھتی ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دئے جانے کے بعد جب وہ نصرت بھٹو سے تعزیت کیلئے کراچی اُن کی رہائش گاہ 70 کلفٹن پہنچیں تو اُنہیں اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ تاہم

، وہاں موجود تعزیتی کتاب میں اُنہوں نے اپنے تاثرات قلمبند کئے مصنفہ کے بقول، بعد میں بے نظیر نے خود اُنہیں بتایا کہ یہ کتاب کبھی بھی اُنہیں نہیں دکھائی گئی۔کتاب میں ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد اُن کے دونوں بیٹوں مرتضیٰ اور شاہنواز کی طرف سے بھارت جا کر ’الذوالفقار‘ تنظیم بنانے سے لیکر دونوں کی شہادت تک کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔ اس دوران، بے نظیر بھٹو لندن میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ بالآخر 1986 میں متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ زید کی مدد سے وہ پاکستان واپس آنے میں کامیاب ہوئیں جہاں عوام نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔اس دوران، بے نظیر نے تمام ملک کے تفصیلی دورے کئے اور پیپلز پارٹی کو ازسرنو منظم کیا اور انتخابات کیلئے بھرپور مہم چلائی۔ بالآخر 1986 میں متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ زید کی مدد سے وہ پاکستان واپس آنے میں کامیاب ہوئیں جہاں عوام نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔اس دوران، بے نظیر نے تمام ملک کے تفصیلی دورے کئے اور پیپلز پارٹی کو ازسرنو منظم کیا اور انتخابات کیلئے بھرپور مہم چلائی۔

FOLLOW US