Saturday September 21, 2024

اسلا م آباد کے سینٹورس مال کے ایک فلیٹ میں پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا تو 10لڑکوں اور چھ انتہائی خوبصورت لڑکیوں کو ایک ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ اہلکارو ں کے بھی مارے شرم کےکان لال ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فحش اور قبیح سرگرمیوں کا مسکن بن گیا ۔ سینٹورس مال میں واقع ایک فلیٹ میں شراب کے نشے میں مدہوش نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو فحش حرکات کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مارگلہ پولیس کا کہناہے کہ انہیں ذرائع کی جانب سے اطلاع ملی کہ وہ سنٹورس مال کی 21 وی منزل پر واقع فلیٹ میں لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں جمع ہوئے ہیں اور وہ لوگ وہاں پر شراب پی کر غیر اخلاقی حرکات کرنے میں مشغول ہیں جبکہ انہوں نے فلیٹ میں بہت اونچی موسیقی بھی لگا رکھی ہے ۔ جس کے بعد ہم نے خواتین

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مذکورہ فلیٹ پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود 10 لڑکوں اور 6 لڑکیوں کو حراست میں لیا جو کہ نشے میں دھت تھے ۔ان تمام لڑکے اور لڑکیوں کو فوری پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے جایا گیا اور ٹیسٹ کروائے گئے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتاہم کچھ دیر بعد ضمانت پر انہیں رہا کر دیا گیا ۔

FOLLOW US