Saturday September 21, 2024

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی والدہ سے لڑکی کے لواحقین کی باغ میں لے جاکر باری باری زیادتی ، شرمناک رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی والدہ کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے بستی ہزاری میں پیش آیا جہاں فیصل نامی ایک نوجوان نے غلام فرید موہانہ نامی ایک شخص کی بیٹی سے عدالت میں شادی کی ۔جس کے بعد اسے دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چند دوز قبل رات کے وقت درجن بھر افرادآئے ۔ اور گھر سے زیورات نقدی کے علاوہ فیصل کی والدہ اور بیوی کو اٹھا کر لے گئے۔ پھر باغ میں لے جا کر فیصل کی والدہ تشکیل سے باری باری زیادتی کی اور ویڈیو بناتے رہے ۔ پھر برہنہ حالت میں

چھوڑ کر چلے گئے۔ بوریوالہ کے گائوں پریاں والی میں بھی اکبر نامی محنت کش کی بیٹی کو ملزمان علی رضا وغیر ہ نے ایک ویران مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جبکہ حافظ آباد ہی میں اسد سہیل نامی ایک نوجوان نے گھر میں قرآن پاک پڑھنے آئی سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

FOLLOW US