Tuesday September 24, 2024

پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کسے بنا دیا گیا مسلم لیگ (ن)کی چیخیں نکل گئیں الیکشن کمیشن بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے حسن عسکی کی نامزدگی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ لیگی رہنماوں شاہد خاقان، خواجہ آصف اور سعد رفیق کی کی جانب سے پریس کانفرنس میں حسن عسکری کی الیکشن کمیشن کی جانب سے بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا،لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلے نےپنجاب میں الیکشن کومشکوک بنا دیا ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کی ایما پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئیں تو آئین کے تحت الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر فیصلہ کیا ،کسی بھی جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر بے جا تنقید مناسب نہیں ہے۔

FOLLOW US