Tuesday September 24, 2024

“مجھے صرف اتنا بتائیں کہ لوگو ں کو بجلی کب دی جائے گی” قیامت خیز لوڈ شیڈنگ کا چیف جسٹس کا صبر بھی جواب دے گیا،کل پیش ہونے کا حکم دے دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیسکو چیف محمد امجد عدالت میں پیش ہوئے،اورموقف اختیارکیا کہ ہمارا انفراسٹرکچر کمزور ہے جو مزید بجلی بنا نہیں سکتا پیداوار اکیس سو میگاواٹ ہے اور ڈیمانڈ تین ہزار میگاواٹ ہے ۔چیف جسٹس نے وزرات پانی و بجلی سمیت پیسکو چیف کو آج اسلام آباد طلب کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پشاور رجسٹری میں پشاور میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے حوالے سےکیس کی سماعت ہوئی، پیسکو چیف محمد امجد عدالت میں پیش ہوئےچیف جسٹس نے پیسکو چیف سے استفسار کیالوگوں کو رمضان میں

جو بجلی ملنی چاہئے وہ نہیں مل رہی چیف پیسکو کا کہنا تھا کہ ان کا انفراسٹرکچر کمزور ہے جو مزید بجلی بنا نہیں سکتا پیداوار اکیس سو میگاواٹ ہے لیکن ڈیمانڈ تین ہزار ہے، پیسکو چیف کا کہنا تھا ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ہم انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں ،چیف جسٹس کا کہنا تھا مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں مجھے یہ بتائے لوگوں کو بجلی کب ملے گی، چیف جسٹس نے پیسکو چیف کو کل رپورٹ کے ساتھ اسلام آباد پیش ہونے کا حکم دیا۔

FOLLOW US