Sunday January 19, 2025

عالمی منڈی میں تیل 90 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، اس وقت تو تیل کی قیمت 50 روپے کم ہونی چاہیے

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل 90 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، اس وقت تو تیل کی قیمت 50 روپے کم ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شریف اور زرداری خاندان اس ملک میں آتے لوٹتے اور واپس چلے جاتے ہیں،یہ پاکستان میں تو صرف بادشاہت کرنے آتے ہیں ان کا آبائی گھر تو لندن ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں، ان کی وجہ سے پا کستان مزیدمشکلات میں جائیگا،اس وقت انکا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دبایا جائے،یہ سمجھ رہے ہیں کچھ میڈیا گروپس مینج کر لیے اب عوام کو بھی کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات پہلے ہی خراب تھے اب مزید خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

فوج سے متعلق بیان، شہباز گل کا تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف،گرفتاریوں کا امکان

انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل 90 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، اس وقت تو تیل کی قیمت میں 50 روپے کم ہونا چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہماری ایکسپورٹ27 فیصد گرگئی ہے،بجلی قیمتیں اتنی بڑھادیں کہ لوگوں کے بس سے باہر ہوگئی ہیں، دنیا بھر میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوئیں تاہم پاکستان میں بڑھا دی گئیں،وہ سفید پوش لوگ جن کی ماہانہ آمدن 25 ہزار سے لیکر 2 لاکھ تک ہے انکی کمر ٹوٹ گئی ہے تاہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اس سے غرض نہیں وہ کہتے ہیں کہ میرا مہنگائی اور قیمتوں سے لینا دینا نہیں بینک کرپٹ سے بچا رہا ہوں۔ یہاں واضح رہے کہ دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا عندیہ دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بھی نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا، آئندہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی اوراس سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔ جبکہ جی این این نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے حتمی سمری 13اگست کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جبکہ وزارت خزانہ سمری پر 15اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔

شہباز گل تھانے میں خاصے رنجیدہ رہتے ہیں، رشتے دار یا پارٹی رہنما میں سے کوئی بھی ملاقات کے لیے نہ آیا

FOLLOW US