Thursday May 2, 2024

فوج سے متعلق بیان، شہباز گل کا تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف،گرفتاریوں کا امکان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے دوران تفتیش مزید ناموں کا انکشاف کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل نے تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل اور شہباز گل کے بیان سے متعلقہ افراد کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 4 افراد پر نظر ہے،کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، شہباز گل کی (آج) جمعہ کو عدالت پیشی پر مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔اس سے قبل پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا

شہباز گل تھانے میں خاصے رنجیدہ رہتے ہیں، رشتے دار یا پارٹی رہنما میں سے کوئی بھی ملاقات کے لیے نہ آیا

کہ شہباز گل نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے پاک فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس کو دیے گئے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا، بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو پولیس نے شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

میں ٹی وی چینل پر فوج سے متعلق بیان سوچ سمجھ کر دیا میں نے یہ بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں دیا، شہبازگل کا پولیس کو بیان

FOLLOW US