Tuesday May 14, 2024

میں ٹی وی چینل پر فوج سے متعلق بیان سوچ سمجھ کر دیا میں نے یہ بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں دیا، شہبازگل کا پولیس کو بیان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف شہبازگل نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ میں نے ٹی وی چینل پر فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں دیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ میں نے فوج سے متعلق بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتا لگا رہے کہ ٹویٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل نے پولیس کو دوران تفتیش اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے فوج سے متعلق بیان سوچ سمجھ کر دیا، میرے خیال میں میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کریہ بیان نہیں دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہبازگل سے برآمد ہونے والا موبائل فون ڈمی ہے، شہبازگل کا اصل موبائل فون ڈرائیور لے گیا ہے، شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹویٹس ہورہی، پتا لگا رہے کہ ٹویٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے، شہبازگل کے فون سے ٹویٹ کرنے والا بھی ملزم کا ساتھی ہے۔

شہیدوں کیخلاف ٹرینڈ، 6 لوگوں کی شناخت ہوگئی ، 78 کی تلاش جاری، 120 کی شناخت کا تعین کیا جا رہاہے

دوسری جانب پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل نے کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف بیان دیا۔ اسی طرح شہبازگل کے موبائل فون کا فرانزک ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے، بنی گالہ اور نجی چینل کے نمبرز کی سی ڈی آرز بھی نکلوائی جارہی ہیں۔ پولیس نے شہبازگل کے دوسرے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے ڈرائیور کے گھر پر چھاپا مارا ، ڈرائیور گھر سے فرار ہوگیا پولیس نے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے خاتون ملزمہ کو جیل بھیج دیا ہے، جبکہ ملزم نعمان کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے۔ اسی طرح پولیس کو شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق شہبازگل پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا اور نہ ہی تشدد کے نشانات ہیں۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہبازگل کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی، البتہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی۔

’’شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو نہیں کہنے چاہیے‘‘ شاہ محمود قریشی نے واضح بیان جاری کر دیا

FOLLOW US