Sunday January 19, 2025

شہباز گل کو کتنے دن کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا ۔ عدالت سے تحریک انصاف کیلئے بری خبر۔۔

اسلام آ باد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔بعد ازاں عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے دو روز پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

’’جلد پاکستان کو 4 ارب ڈالر مل جائیں گے‘‘ گورنر سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

عدالت نے کوہسار پولیس کو جمعہ کے روز شہباز گِل کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گِل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے، ملزم جس پیپر سے دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے، پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے۔شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شہباز گل کی گرفتاری کو اغوا قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

“عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل کی گرفتاری کافی نہیں” غریدہ فاروقی کا مطالبہ

FOLLOW US