Friday April 19, 2024

’’جلد پاکستان کو 4 ارب ڈالر مل جائیں گے‘‘ گورنر سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

کراچی : گورنر سٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اگلے 11سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

“عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل کی گرفتاری کافی نہیں” غریدہ فاروقی کا مطالبہ

انھوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر کامران مرتضی نے بتایاکہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے گھر پر بھی چھاپہ،ویڈیو پیغام جاری

FOLLOW US