Sunday January 19, 2025

“عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل کی گرفتاری کافی نہیں” غریدہ فاروقی کا مطالبہ

اسلام آباد : اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کو ناکافی قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا “عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل کی گرفتاری ہی کافی نہیں۔ مزید تفتیش، گرفتاریاں ہونی چاہئیں۔ پورےEvil Nexusنے مل کر پلان بنا کر اے آر وائی پر لکھا ہوا بیان پڑھا۔ کس نے لکھ کر دیا، منظوری کے احکامات کہاں سے آئے، اس ملک دشمن عمل میں کون کون شامل؟ سب کو گرفتار ہونا چاہیے۔”

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے گھر پر بھی چھاپہ،ویڈیو پیغام جاری

خیال رہے کہ اسلام آباد سے ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تھا ، ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کاکہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں کوہسار تھانے میں درج ہے۔ انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

FOLLOW US