Sunday January 19, 2025

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے گھر پر بھی چھاپہ،ویڈیو پیغام جاری

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اسلام آباد کے گھر پر چھاپہ ماراگیا ہے جب کہ لال حویلی میں بھی سادہ لباس اہلکاروں کو بھیجا گیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا “آج 10 محرم ہے اور یزیدی قوتوں کو کوئی شرم نہیں، انہوں نے چار گاڑیوں کے ساتھ میرے اسلام آباد کے گھر پر چھاپہ مارا اور لال حویلی میں سادہ لباس اہلکاروں کی پوری پلٹن بھیجی ہے۔ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی آدھی جوانی جیل میں کاٹی ہے اور آوارہ کلاشنکوفوں میں سات سال قید ہوئی ہے، جیل میری سسرال ہے، ہتھکڑی میرا زیور ہے اور موت میری محبوبہ ہے۔”

“کارکنان تیار رہیں” عمران خان کی گرفتاری کا خطرہ، فواد چوہدری نے کال دے دی

انہوں نے کہا “میں مقابلے سے بھاگنے والا نہیں ہوں، میں کوئی منی لانڈرر نہیں ہوں، میں کوئی سامراج کا ایجنٹ نہیں ہوں، میں پاکستان کی عظمت اور ترقی کا سپاہی ہوں۔ میں ہر قیمت پر پاکستان کی عظمت اور پاکستان کے اصول اور عمران خان کی دوستی نبھاؤں گا۔ ” شیخ رشید کا مزید کہنا تھا “جیل سعودی عرب اور لندن بھاگنے والے بھگوڑوں کو ڈرا سکتی ہے، میں نے اپنا بکسہ باندھا ہوا، دوائیاں رکھ لی ہیں، وارنٹ لے کر آجاؤ ساتھ چلا جاؤں گا، اگر بغیر وارنٹ میرے گھر میں داخل ہوئے تو اپنی حفاظت کرنے کا قانونی اور آئینی حق رکھتا ہوں۔” خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑکیوں رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی خود اسمبلی نہیں جاتے اور صاحبزادی اسمبلی میں جائیں گی ،یوسف رضا گیلانی

FOLLOW US