Sunday January 19, 2025

میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑکیوں رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی خود اسمبلی نہیں جاتے اور صاحبزادی اسمبلی میں جائیں گی ،یوسف رضا گیلانی

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائ اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑکیوں رہے ہیں، شاہ محمود قریشی خود اسمبلی نہیں جاتے اور صاحبزادی اسمبلی میں جائیں گی انہوں نے یہاں ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑکیوں رہے ہیں، شاہ محمود قریشی خود اسمبلی نہیں جاتے، اسپیکر نے کہا کے آپ صرف اپنے استعفوں کی آکر تصدیق کردیں۔

پاک فوج مخالف ٹوئٹ کرنے والے سیاسی کارکن کو غلطی کا احساس ہو گیا

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کیا شاہ محمودقریشی کی صاحبزادی اسمبلی میں جائیں گی، معاہدے ریاستوں کے درمیان ہوتے ہیں، جو معاہدے ہوئے ان پرعملدرآمد کرنا ریاست کا کام ہے، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن آزاد ہے۔انہوں نے کہا کہ میں متفقہ وزیراعظم تھا qلیکن مجھے نااہل کردیا گیا، مجھے 30 سیکنڈ کی سزا دی گئی۔

“کارکنان تیار رہیں” عمران خان کی گرفتاری کا خطرہ، فواد چوہدری نے کال دے دی

FOLLOW US