Sunday January 19, 2025

“کارکنان تیار رہیں” عمران خان کی گرفتاری کا خطرہ، فواد چوہدری نے کال دے دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کارکنوں کو عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں تیاری کی کال دے دی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی پولیس کی حفاظت کی ضرورت نہیں ہے، ان کے لاکھوں چاہنے والے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کی حفاظت کریں گے،عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پاکستان میں ایسی تحریک چلے گی جوامپورٹڈ حکومت کو تنکوں کی طرح بہا لے جائیگی امید ہے کوئی ایسی غلطی نہیں کرے گا لیکن کارکنان تیاررہیں۔

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے بیان جاری کر دیا گیا

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد مونس الہٰی نے عمران خان کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بنی گالہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

FOLLOW US