اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہےکہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کسی کے مشورے پر یا کسی اور وجہ سے ہیلی کاپٹرحادثے کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا قابل تشویش ہےسابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر کو اپنی سیاسی وابستگی عہدہ سنبھالتے وقت چھوڑ دینی چاہیے تھی، اگر سیاسی وابستگی نہیں چھوڑ سکتے تو فی الفور استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کا ہیلی کاپٹر واقعے میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے افسران کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا تشویش کی بات ہے کیونکہ حادثے کے شہداء اعلیٰ ترین عہدوں پر فائض تھے۔رضا ربانی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243 کی شق 2 کے مطابق افواج پاکستان کی سپریم کمان صدر مملکت کے پاس ہے۔
ہفتہ وار چھٹی ختم ، اب 14سے 16گھنٹے کام کرنا ہو گا، حکومت نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا