Sunday January 19, 2025

عمران خان نے پنجاب میں حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں 18رکنی کابینہ کی منظوری دیدی ،(ق) لیگ کی چھٹی

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں 18رکنی کابینہ کی منظوری دیدی تاہم حیران کن طور پر مسلم لیگ (ق) کو ایک بھی وزارت نہیں دی گئی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عمران خان کی جانب سے کابینہ کی فہرست پنجاب قیادت کو موصول ہو گئی جس میں پہلے مرحلے میں 18وزراء حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے لئے مرتب کی گئی کابینہ فہرست میں اتحادی مسلم لیگ (ق) کا ایک بھی وزیر شامل نہیں رکھا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اطلاعات سامنے آنے پر مسلم لیگ (ق)کے 10 ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوںنے اس حوالے سے قیادت کو بھی آگاہ کیا ہے ۔

‘ن لیگ والے بتائیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کیے؟، شاہ محمود قریشی کا سوال

عمران خان 62ون ایف کے تحت نااہل قرار، الیکشن کمیشن سے عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا

FOLLOW US