Sunday January 19, 2025

‘ن لیگ والے بتائیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کیے؟، شاہ محمود قریشی کا سوال

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ والے بتائیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کیے؟ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فارن فنڈنگ کیس میں شروع سے فریق بنی ہوئی تھی،حکومت نے جو حربے استعمال کیے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں تحریک انصاف کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا رہا لیکن آج ہمیں کامیابی ہوئی،اظہار وجوہ کا جو نوٹس ہمیں ملا ہے اس کا بھی ہم مفصل جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر شدید تحفظات ہیں۔

عمران خان 62ون ایف کے تحت نااہل قرار، الیکشن کمیشن سے عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا

FOLLOW US