Sunday January 19, 2025

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر 665 روپے کی ممنوعہ فنڈنگ کا اعتراض اٹھایا،حماد اظہر

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر الیکشن کمیشن پر برس پڑ ے ،انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر 665 روپے ممنوعہ فنڈنگ کا اعتراض اٹھایا اور لوٹوں کو سندھ ہاؤس میں جو پیسے ملے اس کے بارے میں خاموشی ہے۔ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر ہر کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے 16 ہزار ڈالر فنڈ الیکشن کمیشن کی طرف سے ممنوعہ قرار دے دئیے گئے۔ حفیظ شیخ کے الیکشن میں کروڑوں کی سینیٹرز کو رشوت ثبوت سمیت کیا جائز ہے؟

حکومت کو منہ کی کھانا پڑی، ایک بار پھر عمران خان سرخرو

خیال رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے ر ہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جن اکاونٹس کا کہا جا رہا ہے کہ چھپائے گئے وہ ثابت کریں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ جو اصول اپنایا گیا وہ تمام جماعتوں پر لاگو ہوتا ہے،جن 16 اکاونٹس کا ذکر کیا گیا وہ سبسڈی ہیں۔ عمران خان کو 16 اکاونٹس کا پتہ نہیں تو وہ ثابت کیسے کرتے۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پبلک فنڈنگ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت فنڈنگ نہیں کرتی۔ تین،چار ارب کی فنڈنگ کی گئی،زیادہ حصہ اوور سیز پاکستانیوں کا ہے۔ سمجھ نہیں آتی ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 16 اکاونٹس کا عمران خان سے تعلق نہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا ہے،الیکشن کیمشن آج ہی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیسز کا فیصلہ بھی سنائے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ، پاک فوج نے تصدیق کر دی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جا رہا ہے۔ یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا،صرف پی ٹی آئی کو پن پوائنٹ کیا گیا۔ ہمارے الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں۔،اسکروٹنی کمیٹیاں ایک ہی وقت میں بنائی گئیں،الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کا فیصلہ سناتا ہے۔

FOLLOW US