Sunday January 19, 2025

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ، پاک فوج نے تصدیق کر دی

راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی ہیلی کاپٹر حادثےمیں شہادت کی تصدیق کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کےلاپتہ ہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیا ہے ، ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندرلسبیلہ سےملا، ہیلی کاپٹرفلڈریلیف آپریشن پرمامورتھا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثہ خراب موسم کےباعث پیش آیا۔

ممنوعہ فنڈنگ ثابت، تحریک انصاف کے ارکان اناہل، دفاتر سیل اور اثاثے ضبط۔۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

خیال رہے کہ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لا پتہ ہو گیا تھا ، آج ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی تھی ۔ ڈی آئی جی خضدار کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے۔جیونیوز کے مطابق ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے ۔

FOLLOW US