Sunday January 19, 2025

حکومت کو منہ کی کھانا پڑی، ایک بار پھر عمران خان سرخرو

اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حکومت کو منہ کی کھانا پڑی اور اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو سرخرو کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس کسوٹی پر ہمیں پرکھا گیا ہم اس پر پورا اترے، ہم سے جو ثبوت مانگے گئے وہ ہم نے فراہم کیے، ہم عدالت جائیں گے اور فیصلے کو چیلنج کریں گے، اپنے حق کے لیے سیاسی اور قانونی طریقے استعمال کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے فیصلے سے ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں ہے،

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ، پاک فوج نے تصدیق کر دی

کئی سالوں سے ہمارا میڈیا ٹرائل ہو رہا تھا جو آج اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی کئی چیزوں پر ہمیں اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا، ہم سے جو مانگا گیا ہم نے انہیں فراہم کیا لیکن دیگر جماعتوں سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ جو اسامہ بن لادن اور لیبیا سے فنڈ لیتے رہے ان کا بھی حساب لیں، دیگر جماعتوں کے کیسز بھی کھولے جائیں۔وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ان کی بہت سی خواہشات تھیں جو وہ دم توڑ گئیں، ان کی خواہش تھی کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے دیا جائے، ان کی خواہش تھی کہ عمران خان کے خلاف ایکشن ہو لیکن اللہ نے عمران خان کو ایک بار پھر بھی سرخرو کیا اور حکومت کو منہ کی کھانا پڑی۔

کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شہباز گل کا ردِعمل

FOLLOW US