Monday April 29, 2024

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کےمختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کےمختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ گوجرانوالہ، سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جبکہ نارووال اور لاہور میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

38 فیصد مہنگائی کے باجود آئی ایم ایف آپ کو ڈومور کہہ رہا ہے، 5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا،شوکت ترین

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر کےندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم کے مطابق لیہ، میانوالی، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کےندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

غربت اتنی کہ موبائل فون نہیں خرید سکتے ۔۔ دیکھیں جب ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد گاہک کو احساس ہوا کہ پیسے نہیں ہیں تو ڈرائیور نے کیسا سلوک کیا؟

FOLLOW US