Sunday January 19, 2025

عامر لیاقت حسین کی جانب سے عمران خان کیلئے چھوڑا گیا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد : معروف سیاست دان، رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیلئے چھوڑا گیا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد عمران خان اور عامر لیاقت حسین سے متعلق ایک دعویٰ سامنے آیا ہے۔ صحافی کا اپنے اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ ٴْاُنہیں رواں سال اپریل کے مہینے میں عامر لیاقت حسین نے عمران خان کیلئے ایک پیغام بھیجا تھا۔

عامر لیاقت سپردِ خاک، نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟جان کر آپکو بھی حیرانی ہو گی

پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہاکہ اگر میں مر جاؤں تو سب سے کہہ دینا، میں منحرف نہیں ہوں، میں عمران خان کا ہوں، مگر میرے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئیں ہیں کہ اپنے دل کی بھڑاس نکالتا ہوں، ورنہ میرا ووٹ تو اٴْسی (عمران خان) کا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اٴْن کی موت کی تصدیق کی تھی۔

بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی، لگاتار 9 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

FOLLOW US