Sunday January 19, 2025

عامر لیاقت سپردِ خاک، نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟جان کر آپکو بھی حیرانی ہو گی

کراچی : رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔ عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں عمران اسماعیل ، ڈاکٹر فاروق ستار، رمضان چھیپا، خرم شیر زمان، ساحر لودھی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عامر لیاقت کی نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ادا کی گئی۔ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے اپنے والد کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد انہیں مزار کے احاطے میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔

بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی، لگاتار 9 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک بھی اپنے شوہر کے آخری دیدار کیلئے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچی تھیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ عامر لیاقت کا گزشتہ روز انتقال ہوا تھا۔ پولیس کی جانب سے موت کی وجوہات جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیلئے اصرار کیا گیا تاہم اہل خانہ نے انکار کردیا ۔ پولیس اور اہل خانہ میں پوسٹ مارٹم کے معاملے پر تنازعے کے باعث نماز جنازہ کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔

سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی خبریں، قریبی ذرائع کا موقف بھی آگیا

FOLLOW US