Monday January 20, 2025

رات ہونے میں پیش آنے والا لرزہ خیز واقعہ موت کی وجہ بنا ، ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال کیسے ہوا ،ملازم کے بیان نے کھلبلی مچا دی

کراچی : رات ہونے میں پیش آنے والا لرزہ خیز واقعہ موت کی وجہ بنا ، ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال کیسے ہوا ،ملازم کے بیان نے کھلبلی مچا دی ۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں جس کی تصدیق ان کی ملازم جاوید نے بھی کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملازم جاوید نے بتایاہے کہ عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب تھی ، ان کے دل میں درد ہو رہا ہے ، میں نے کہا کہ ہسپتال چلتے ہیں ، لیکن انہوں نے کہا میں نے ہسپتال نہیں جانا ،

عامر لیاقت نے مرنے سے قبل کیا وصیت کی تھی ؟چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا بھی میدان میں آگئے

آج صبح ملازم جب پہنچا تو اندر سے چیخ کی آواز سنائی دی ، ملازم نے دروازہ کھٹکٹایا لیکن اندر سے دروازہ نہیں کھولا گیا جب زبردستی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو عامر لیاقت بیہوشی کی حالت میں بیڈ پر موجود تھے ۔ ملازم جاوید کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا پھر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ جب انہیں یہاں لایا گیا تو انتقال کر چکے تھے ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت 2002 سے 2007 تک بھی ممبر قومی اسمبلی رہے ہیں جبکہ مشرف کی کابینہ میں وہ وزیر مذہبی امور کے طور پر فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

”جب عامر لیاقت کو ہسپتال لایا گیا تو ان کی ناک سے خون بہہ رہا تھا “پوسٹ مارٹم کی تیاری شروع کر دی گئی

FOLLOW US