Sunday January 19, 2025

گوادر کے مچھیرے نے نایاب مچھلی پکڑ کر ایک کروڑ روپے کمالیے، مچھلی کی خاصیت کیا ہے؟

گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے سمندر سے نایاب مچھلی پکڑی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق مقامی زبان میں کِر اور سووا کے نام سےمشہور نایاب مچھلی کاوزن 48 کلو 500 گرام ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جیوانی کے سمندر سے پکڑی گئی نایاب مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام ہوئی ہے۔جیوانی سے پکڑی گئی نایاب مچھلی 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی اور نیلامی میں نایاب مچھلی کراچی سے مچھلی منڈی کے بیوپاریوں نے خریدی۔سووا مچھلی کی قیمت اصل میں اس کے پیٹ میں پائے جانے والے خاص مادے کی وجہ سے ہے اور مچھلی کے پیٹ میں مادہ یا پوٹا مخصوص قسم کی ادویات کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

نیازی بھاگ گیا، پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے گلی گلی میں فوج کو گالیاں دی جارہی ہیں، ملکی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کا ذمہ دار کون ؟

پٹرول مہنگا ہونے کے بعد وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب اور اہم اعلان متوقع

سینئر تجزیہ کارصابر شاکر نے اچانک اےآر وائی کو خیر باد کہہ دیا، وجہ کیا بتائی گئی؟

FOLLOW US