اسلام آباد : تجزیہ کار سلیم صافی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے منصوبے بلین ٹری سونامی کو فراڈ قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا “اسلام آباد کے درختوں اور سبزے کے ساتھ اس سلوک کی سزا پی ٹی آئی کو یہ ملنی چاہئے کہ وفاقی حکومت ایف آئی اے کے ذریعےماضی قریب کے سب سے بڑے فراڈ بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنائے۔ یہ عظیم ترین فراڈ ثابت نہ ہوا تو میرا نام ثاقب نثار رکھ لیں۔”
سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہوگی
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے گرین بیلٹ اور درختوں کو آگ لگائی گئی تھی ۔ بعد ازاں اس عمل کی توجیح یہ پیش کی گئی کہ کارکنوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کم کرنے کیلئے درختوں کو جلایا تھا۔
اسلام آباد میں خاتون کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی ، ویڈیو وائرل