Saturday November 23, 2024

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، رانا ثناءاللہ نے اپنے عزائم بتادیئے، کیا کرنےوالے ہیں؟بڑی خبر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے گھر سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کا ثبوت ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائیں ، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوچکا ، یہ شخص اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے،

تحریک انصاف دھرنے کے 5دن کا خرچ ممکنہ طور پر کتنے کروڑ روپے ہو گا؟برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ جاری کر دی

راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے ،بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، دھرنا سیاست یامارچ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کو اسلام آباد آنے دیں، دیکھتے ہیں ان میں کتنا دم ہے۔ عمران خان احتجاج کی آڑ میں خونی کھیل تماشا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل جمع کررکھے ہیں، ملک کو کسی صورت سری لنکا نہیں بننے دیں گے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ ملا، یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے، ان کے ارادے عیاں ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی نظریں تحریک انصاف پر لگ گئیں، لانگ مارچ کامیاب ہو گا یا نہیں۔۔۔؟؟؟تبصرے شروع

خواب تھا کہ جب کپتانی چھوڑوں تو دنیا یاد رکھے کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں، انہوں نے ٹیم کو بنایا اور کئی کھلاڑی دیئے، میں بھی 4،5 پلیئرز ایسے دیکر جانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کے رول ماڈل ہوں: بابر اعظم

FOLLOW US