Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف دھرنے کے 5دن کا خرچ ممکنہ طور پر کتنے کروڑ روپے ہو گا؟برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے دھرنے پر 5 دن کا خرچ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 2014ء کے اسلام آباد دھرنے میں شرکاء کی تعداد 35 تا 40 ہزار کے درمیان تھی۔رپورٹ میں دھرنے میں کھانے کا بندوبست دیکھنے والی پی ٹی آئی رہنما کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اُس دھرنے کے ابتدائی دنوں میں صرف کھانے کا خرچ 20 لاکھ روپے یومیہ تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا

دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی نظریں تحریک انصاف پر لگ گئیں، لانگ مارچ کامیاب ہو گا یا نہیں۔۔۔؟؟؟تبصرے شروع

کہ دھرنے کے دوران صرف ساؤنڈ سسٹم پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔اس بار اسلام آباد مارچ اگر دھرنے میں تبدیل ہوا تو اس کے اخراجات یقینی طور پر ماضی سے زیادہ ہوں گے۔رپورٹ میں مارچ کے انتظامات سنبھالنے والے رہنما کے حوالے بتایا گیا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئےاور دھرنا 5 روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارچ اور دھرنے کے لیے ابتدائی 5 دِن کے انتظامات میں محض ساؤنڈ سسٹم پر جو خرچ آرہا ہے۔ وہ یومیہ ایک کروڑ 73لاکھ بنتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی بھی مارچ پر ہونے والے بہت سے اخراجات ایسے ہوتے ہیں، جن پر عوام کی نظر کم ہی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں جنریٹر، جھنڈے، لیبر، ٹرانسپورٹیشن، انٹرنیٹ ڈیوائسز، ٹینٹ اور کنٹینرز شامل ہیں۔

خواب تھا کہ جب کپتانی چھوڑوں تو دنیا یاد رکھے کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں، انہوں نے ٹیم کو بنایا اور کئی کھلاڑی دیئے، میں بھی 4،5 پلیئرز ایسے دیکر جانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کے رول ماڈل ہوں: بابر اعظم

FOLLOW US