Sunday January 19, 2025

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجاز ت نہیں، عطا تارڑ کی دھمکیاں

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےجس خونی مارچ کاعندیہ دیاتھااس کاپہلاشاخسانہ کل لاہورمیں دیکھا، ہمیں اطلاعات تھیں یہ اسلحہ لےکراسلام آبادکارخ کررہےہیں، پی ٹی آئی نےہدایات جاری کیں کہ اسلحےسےلیس ہوکرمارچ میں شامل ہوں۔

مارچ سے پہلے ہی حالات کشیدہ، ایک اہلکار شہید ۔ لاہور سے انتہائیا فسوسناک خبر

عطا تارڑ نے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی، لانگ مارچ کس کیخلاف ہے؟حکومت میں توآپ تھے،کیا لانگ مارچ اپنےخلاف کرنےجارہےہیں؟،ملک کو تباہ اور معیشت کا بیڑہ غرق آپ نے کیا ، یہ عزت سےاقتدارمیں آئےاورنہ ہی گئے،پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کاہدف انتشارپھیلاناہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان اناپرست آدمی ہیں، عمران خان چاہتےہیں اقتدارمیں نہیں رہاتوافراتفری پیداکروں، 25 مئی کاانتخاب ملک کونقصان پہنچانےکیلئےکیاگیا، آپ ڈھٹائی کےساتھ انتشارپھیلارہےہیں۔

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے گھروں‌ پر چھاپے

FOLLOW US