Sunday May 5, 2024

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونےکی قیمت میں 2350 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار 650 روپےکا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونےکا بھاؤ 2 ہزار 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگیا ہے۔

اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے گھروں‌ پر چھاپے

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا عالمی صرافہ میں سونا 15 ڈالر اضافےسے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔

” جنرل صاحب آپ کے پاس حالات سدھارنے کی سکت ہے، ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا جرم ہے” کامران خان کی آرمی چیف سے اپیل

FOLLOW US