Sunday January 19, 2025

“چار سرکاری گاڑیاں مجھے گرفتار کرنے آئی ہوئی ہیں” شیخ رشید کا تہلکہ خیز ویڈیو بیان

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ انہیں گرفتار کرنے کیلئے چار سرکاری گاڑیاں ان کے گھر کے باہر آئی ہوئی ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے بتایا کہ ان کے اسلام آباد والے گھر کے باہر چار سرکاری گاڑیاں انہیں گرفتار کرنے کیلئے آئی ہوئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں سادہ لباس اہلکار موجود ہیں لیکن وہ گھبرانے والے نہیں ہیں۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ وہ گرفتار نہیں ہوں گے اور25 مئی کو دن دو بجے لال حویلی سے لانگ مارچ کیلئے پورے راولپنڈی کو ساتھ لے کر نکلیں گے۔

خدارا انتشار کی سیاست کو ترک کریں اور معاشرے میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے قدم بڑھائیں۔ہماری سیاست ہماری معاشرت اور تہذیب پر حاوی نہ ہونے دیں۔

اب اندازہ ہوانواز شریف کی نا اہلی غلط تھی ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی پر وکٹری کا نشان بنانے والے صحافی معید پیرزادہ نے اعتراف کر لیا

سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

FOLLOW US