Saturday November 23, 2024

خدارا انتشار کی سیاست کو ترک کریں اور معاشرے میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے قدم بڑھائیں۔ہماری سیاست ہماری معاشرت اور تہذیب پر حاوی نہ ہونے دیں۔

خدارا انتشار کی سیاست کو ترک کریں اور معاشرے میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے قدم بڑھائیں۔ہماری سیاست ہماری معاشرت اور تہذیب پر حاوی نہ ہونے دیں۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ایک لمحے کے لیے ملک کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور اس کو درپیش حقیقی مسائل کی خاطر ذاتی اور سیاسی اختلافات کو کچھ وقت کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔ ملک یقینی طور پر معاشی لحاظ سے تاریخ کی بدترین پوزیشن پرکھڑا ہے۔

اب اندازہ ہوانواز شریف کی نا اہلی غلط تھی ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی پر وکٹری کا نشان بنانے والے صحافی معید پیرزادہ نے اعتراف کر لیا

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب کو اپنے سیاسی اختلافات اور سیاسی اناپرستی کو ایک سائیڈ پر رکھ کر ملک کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے ۔کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا جس کے عوام اور حکمرانوں میں قومی اتحاد کا جذبہ شامل نہ ہو۔ ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے اور ہم اپنے آپس کے ان تمام اختلافات اور اس طرح کے سیاسی انتشار سے اپنے ملک کو ٹھیک نہیں کر سکتے۔ اب وقت ہے کہ ہم ان چیزوں کو ختم کریں اور اپنے ملک کی تعمیر نو کے لیے ہاتھ سے کام کریں۔ملک میں افراتفری کی کیفیت کو ختم کرنے میں ہر شخص کا اہم کردار ہونا چاہئے ۔خدارا تحمل سے سوچئے ۔ یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ اس ملک کی سالمیت کو بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی انتشار سے بچانا ہوگا۔ ہر بیرونی سازش اسی صورت میں کامیاب بنائی جا سکتی ہے جب ملک کے اندرونی حالات اچھے ہوں اور لوگوں کو اتفاق و اتحاد ہو۔اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اورہمیں سیدھا راستہ دکھائے ، آمین

FOLLOW US