Sunday January 19, 2025

آپ تو کیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے ؟ چچا بھتیجی میں سخت لڑائی،پی ٹی آئی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ چچا بھتیجی میں سخت لڑائی ہوگئی ، بھتیجی نے کہا آپ توکیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے ؟تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل چچا بھتیجی میں سخت لڑائی ہوئی ، بھتیجی نے چچا سے سوال پوچھا، آپ توکیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے ؟ اب تو عدالت نے تبادلوں اور کیس ریکارڈ کو سیل کر دیا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ بھتیجی نے کہا کیس تو ختم نہیں ہوئے البتہ ہمارا بیانیہ ختم ہو گیا،

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ؟ گرمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری

اوپر سے غداری کا داغ، اب توابا بھی آنے کے قابل نہ رہے، چچا نادم ہاتھ ملتے رہے،شہبازگل کاٹوئٹ یاد رہے سپریم کورٹ نے عدالتوں میں جاری کیسز میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے مداخلت پر از خود نوٹس کیس میں خصوصی عدالت، ہائی پروفائل اور نیب کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روک دیے تھے۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے، نیب پراسیکویشن اور تفتیشی ریکارڈ سیل کرنے کا بھی حکم جاری کرتے ہوئے نیب اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ تا حکم ثانی وہ کوئی بھی کیس عدالتی فورم سے واپس نہ لیں۔

‘عمران خان حکم دے، اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیر اعظم بنوا سکتا ہوں، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

عمران خان کے مریم نواز سے متعلق غیر اخلاقی الفاظ پر چیف جسٹس نوٹس لیں، سابق صدر کا مطالبہ

FOLLOW US