Sunday January 19, 2025

‘عمران خان حکم دے، اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیر اعظم بنوا سکتا ہوں، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

ملتان: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں صرف ایک ووٹ کا فرق ہے، عمران خان حکم دے، اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیر اعظم بنوا سکتا ہوں۔ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کا ایک مرتبہ پھر مشورہ دے دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج لگادو، کوئی منافق پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہے، کل شہباز شریف پر فرد جرم لگ سکتی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جس نے پلان بنایا تھا اس کا خیال تھا عمران خان گھر بیٹھ جائے گا، عمران خان تم سب کو گھر بھیجے گا۔

عمران خان کے مریم نواز سے متعلق غیر اخلاقی الفاظ پر چیف جسٹس نوٹس لیں، سابق صدر کا مطالبہ

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ہاتھ جوڑ کر کہتا تھا اسمبلی تحلیل کرو، ایمرجنسی لگاؤ، قوم عمران خان کو انقلابی لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، عمران خان کے لئے جان بھی قربان کردوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ دو وزیراعظم ہیں، دو خزانہ کے وزیر ہیں، دو پٹرولیم کے وزیر ہیں۔

عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں الفاظ، حامد میر، سلیم صافی اور غریدہ فاروقی کی سابق وزیر اعظم پر کڑی تنقید

“مریم اتنی دفعہ میرا نام لیتی ہو ، دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے”

FOLLOW US