Monday January 20, 2025

“عمران خان کے لئے ورلڈ کپ سے بڑی کامیابی یقینی ہے” کامران خان کا دعویٰ

کراچی: اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اننگز میں عمران خان کیلئے 1992 کے ورلڈ کب سے بھی بڑی کامیابی یقینی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر فوری الیکشن کرانے ہیں تو ابھی اعلان کردیں کیونکہ آج شام کے بعدعمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے اور ان کےساتھ عوامی قوت ہوگی ۔ عمران خان کے مقابلے میں کمزور بیساکھیوں پر کھڑی مفلوک الحال شہباز زرداری حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کھلی جنگ ہوگی اور عوامی سیلاب کا زرداری شہباز سرکار کیلئے مقابلہ کرنا نا ممکن ہوگا، عمران خان کے لئے ورلڈ کپ سے بڑی کامیابی یقینی ہے۔

“تحریک انصاف کوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے، وزیراعلی حمزہ ہی ہوں گے ” 25 ارکان ڈی سیٹ ہونے پر ریحام خان بھی بول پڑیں

اگر عمران خان کہیں تو آدھے گھنٹے میں پنجاب اسمبلی توڑ دوں گا،چودھری پرویز الٰہی

الیکشن کمیشن کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر سینئر صحافی حامد میر کا موقف بھی آ گیا

FOLLOW US