Monday January 20, 2025

اگر عمران خان کہیں تو آدھے گھنٹے میں پنجاب اسمبلی توڑ دوں گا،چودھری پرویز الٰہی

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے اگر عمران خان مجھے کہیں گے توآدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا، الیکشن کمیشن ہمارے 5 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں کیا بلکہ نااہل کر دیا ہے، ان ارکان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کرائیں گے۔ ن لیگ کے 7 سے 8 لوگ ابھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ جب غیر حاضر ہوں گے تو ان کے مزید لوگ کم ہو جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر سینئر صحافی حامد میر کا موقف بھی آ گیا

FOLLOW US