Friday March 29, 2024

شہباز حکومت کو بڑا جھٹکا، چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لے لیا، 5 رکنی لارجزبینچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے حکومتی شخصیات کی جانب سے احتساب کے عمل میں مداخلت کا نوٹس لے لیا۔ بدھ کوسپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ افسروں کے تبادلوں اور تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑسکتاہے، حکومتی مداخلت سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔نوٹس کے مطابق اہم افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ نظام انصاف میں مداخلت کے مترادف ہے اس مداخلت سے شواہد میں ردوبدل اور غائب ہونے کا خدشہ ہے۔

‘ آپ کی شکل اچھی ہے تو آپ کے مرد ساتھی تھریٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں، زرتاج گل کا توجہ طلب بیان
احتساب قوانین میں تبدیلی نظام انصاف کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔عدالت کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیات کی مداخلت سے ریکارڈ ٹیمپرنگ کا بھی خدشہ ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجزبینچ سماعت کرے گا۔چیف جسٹس نے ازخود نوٹس ساتھی جج کی نشاندہی پر لیتے ہوئے آج 19 مئی جمعرا ت کو دن ایک بجے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ازخود نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات اور رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آزادانہ انویسٹیگیشن میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لیا ہے، پاکستان کے عوام کو ایک اور بہت بڑی فتح مبارک ہو۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا یہ اقدام قانون کی عملداری اور رول آف لا کے ضمن میں ایک بہت بڑا قدم ہے امید ہے ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں میں مقدمات کو تباہ کرنے کا کام اب نہیں ہو سکے گا۔دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا تحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس درست اقدام ہے، ایک جج صاحب نے محسوس کیا کہ اس معاملے کوٹیک اپ کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی بھی آخرکارباری آہی گئی ،ن لیگی رہنماء رانامشہود نےاندرکی بات بتادی

امریکی ایمبیسی کی خاتون آئی تومریم نواز گاڑی کادروازہ کھول کر اندر لائی، مریم نواز جس طرح اس کے ساتھ چل رہی تھی، صرف ایک کسر رہ گئی تھی کہ کہتی میں لیٹتی ہوں تم میرے اوپر سے گزر کرجاؤ تاکہ جوتے نہ گندے ہوجائیں۔ گوجرانوالہ جلسے میں مریم نواز پر تنقید

FOLLOW US