لاہور: پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی برقرار رہے گا جس کی پیش نظر درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرنے کے امکانات ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ بعداز دوپہرگردآلود ہواؤں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ گردآلود ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔اسکے علاوہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ بعداز دوپہرگردآلود ہواؤ ں کی توقع کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے گرمی کی شدید لہر کے اوقات میں احتیاط برتیں۔
عمران خان تم باز نہ آئے تو جیلوں کے دروازے بھی کھولنے پڑسکتے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز