Sunday January 19, 2025

سیکیورٹی رسک؟عمران خان کی گاڑی 2 گھنٹے ٹریفک میں پھنسی رہی، شہباز گل راستہ کلیئر کراتے رہے، ویڈیو سامنے آگئی

سیالکوٹ : گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیالکوٹ جلسہ گاہ میں پہنچنے کیلئے ڈاکٹر شہباز گل سڑک کلیئر کراتے رہے۔ صحافی عدیل راجہ نے شہباز گل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عدیل راجہ نے سوال اٹھایا “شہباز گل عمران خان کے لیے راستہ کلیر کروا رہے۔۔ یہ کیا سیکورٹی ہے؟ یہ کس طرح کی سیکورٹی دی جا رہی ایک سابق وزیر اعظم کو؟ آپ لوگ کوئی حادثہ چاہتے؟”

عمران خان تم باز نہ آئے تو جیلوں کے دروازے بھی کھولنے پڑسکتے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

اس ٹویٹ کے جواب میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ” یہ سارا کارنامہ ڈی پی او حسن صاحب کا ہے۔ دو گھنٹے گاڑی ٹریفک میں پھنسی رہی۔ ہماری پوری ٹیم کام کر ہی تھی۔ میں بھی ساتھ لگا پھر جا کر ٹریفک کلیئر کی۔ ڈی پی او حسن اس وقت اپنے آقاؤں کو خوش کر رہا تھا۔آپ دیکھ سکتے ہیں ایک پولیس والا اس چوک پر کام نہیں کر رہا، سب کھڑے تھے۔”

عمران خان کو گھر میں نظر بند کیے جانے کا امکان پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گاتاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں۔ سینئر تجزیہ کار کا دعویٰ

FOLLOW US