Sunday January 19, 2025

عمران خان کو گھر میں نظر بند کیے جانے کا امکان پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گاتاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں۔ سینئر تجزیہ کار کا دعویٰ

لاہور: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سیالکوٹ میں ہونے والی کشیدگی پر جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی جگہ پر جلسے ہوتے رہے،مسلم لیگ ن بھی ادھر جلسے کرتی رہی جس کی کوریج میں بھی کرتا رہا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔خبریں آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا۔کوشش ہے کہ دو چار حادثے ہوں،

سیالکوٹ میں عثمان ڈار کارکنوں کے ساتھ کرینوں کے آگے لیٹ گئے، ویڈیو سامنے آگئی

پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا،تاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں۔پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔قومی امکان ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کر دیا جائے اور پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو گوفتار کیا جائے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو آج جلسہ گاہ کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا۔آج صبح سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا تھا۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے تھے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔ اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں۔

FOLLOW US