Thursday April 25, 2024

بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 743 میگاواٹ پر پہنچ گیا ، مختلف علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کامجموعی شارٹ فال 4ہزار 743 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 757 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے جس کے باعث ملک کےمختلف حصوں میں 8 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔

”دو عادات شائد آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے پہلی ۔۔“عمران خان کے الزام پر ماڈل ایان علی بھی میدان میں آ گئیں ، زور دار جواب دیدیا

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کادورانیہ طویل ہو گیاہے ، شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن، ملیر، کورنگی، لانڈھی، لائنزایریا، گلستان جوہر، صدر ، بلدیہ ٹاون ، شاہ فیصل کالونی،صدر سمیت بیشترعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں گرمی کا زور بڑھتے ہی کراچی میں400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے ، لیسکوکاشارٹ فال 230 میگاواٹ سےبڑھ چکا ہے ، لیسکو کی طلب 4 ہزار 700 میگاواٹ سے زیادہ ہے جبکہ لیسکو کو چار ہزار 470 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، لاہور میں ہربنس پورہ ، سلامت پورہ ، لکشمی ، لوہاری ، اکبری منڈی ، موچی گیٹ ، لوہاری ، گلشن راوی سمن آباد ، اقبال ٹاؤن ، شاہدرہ ، امامیہ کالونی ، کاہنہ نو سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔

جیل جانے کو تیار ہوں، 20 مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا، اٹک میں عمران خان کا خطاب

ادھر کوئٹہ اور پشاور کے حالات بھی ملک کے دوسرے علاقوں سے مختلف نہیں ، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹےکی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جو دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے تک پہنچ چکی ہے ۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12 گھنٹےتک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو،ملک بھر میں آج بھی موسم شدیدگرم رہے گا، محکمہ موسمیات

FOLLOW US