اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ایان علی کے کسٹم آفیسر کو مروا دیا ، شہنشاہ اور جسٹس سجاد کو زرداری نے مروادیا تھا ۔ عمران خان کے بیان پر ماڈل ایان علی بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے ٹویٹر پر زور دار پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اٹک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جارہاہے ، ڈاکٹر رضوان کو سلام پیش کرتاہوں ، ہمارے افسر اس مافیاز سے ڈرتے ہیں ، ڈاکٹر رضوان نے حمزہ شہباز سے 16 ارب کا سوال پوچھا تو انہوں نے دھمکی دی ، انہوں نے ایان علی کے کسٹم آفیسر کو مروا دیا ، شہنشاہ اور جسٹس سجاد کو زرداری نے مروا دیا تھا ، اگر یہ لوگ کامیاب ہو گئے تو ملک تباہی کی طرف جائے گا، بڑے چوروں کو نہ پکڑنا تباہی کا راستہ ہے ، بیس مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا تو سب نے نکلنا ہے ، آپ لوگوں کو کسی چیز کا خوف نہیں ہونا چاہیے ۔
جیل جانے کو تیار ہوں، 20 مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا، اٹک میں عمران خان کا خطاب
عمران خان کے الزاما ت کے جواب میں ایان علی نے ٹویٹر پر میدان سنبھالا اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے،پہلی میرے نام پر TRP کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)،دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)،چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی جیسے پہلے نہیں بنتی تھی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کا اپنی تقریر میں کہناتھا کہ دیوالیہ معیشت کو ہم نے سنبھال لیا تھا ، انہی لوگوں نے ادارے تباہ اور ملک لوٹا، اقتدار سنبھالا تو بیس ارب خسارہ ورثے میں ملا ، ہماری حکومت نے آہستہ آہستہ انڈسٹری کو ٹھیک کیا ، گروتھ میں اضافہ اور ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا ، جب پاکستان ترقی کر رہا تھا تب سازش ہوئی، انہوں نے کہا کہ جب سازش کا پتا چلا تو جولوگ سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا ، میں نے اور شوکت ترین نے بھی بتایا لیکن افسوس کچھ نہ کر سکے ،آج پاکستان کا روپیہ تیزی سے گر رہاہے ، دو ماہ کے دوران فارن رزور تیزی سے گر رہاے ہیں، پاکستان کی معیشت نیچے جارہی ہے ، کون ذمہ دار ہے ۔
گوجرانوالہ میں تیز رفتار ٹرک نے 2مسافر وین کچل ڈالیں،12افراد جاں بحق،8زخمی
ملک کی حفاظت میں بھول ،چوک پر معافی کی گنجائش نہیں ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر