Sunday January 19, 2025

الیکشن میں کون رکاوٹ بنا ہوا ہے،شیخ رشید نے بڑادعویٰ کردیا

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری الیکشن میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اگر آصف زرداری رکاوٹ نہ بنے تو الیکشن کا جلد فیصلہ ہو جاتا ۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا میانوالی سے عمران خان کی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے ،اپوزیشن نے جو شاٹ کھیلی وہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوئی اُلٹا عمران خان ہیرو بن گیا ۔انہوں نے کہا 15 اور 20 مئی کو قوم کو اعتماد میں لونگا،آج جس پر فرد جرم لگنی تھی وہ ملک کا وزیر اعظم بن گیا ہے ۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ،عدالت نے انتظامیہ کو 18مئی تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ، ایسی ایسی گواہیاں آئیں گی کہ ۔۔“عمران خان اور علیم خان کے آمنے سامنے آنے پر سلیم صافی بھی میدان میں اتر آئے ، دعویٰ کر دیا

حکومت مخالف منصوبے کا گزشتہ سال علم ہوگیا تھا، نہیں چاہتا تھا انٹیلی جنس چیف تبدیل ہو، عمران خان

بیٹی ترکی گھومنے جانا چاہتی ہے، اب شادی کے بعد گھومنے جانا ۔۔ شاہد آفریدی نے داماد کو عیدی میں کیا دیا

FOLLOW US