Sunday January 19, 2025

”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ، ایسی ایسی گواہیاں آئیں گی کہ ۔۔“عمران خان اور علیم خان کے آمنے سامنے آنے پر سلیم صافی بھی میدان میں اتر آئے ، دعویٰ کر دیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے علیم خان سے تعلقات کی خرابی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے کچھ زمین قانونی کروانا چاہتے تھے جس پر علیم خان بھی میدان میں آئے اور سابق وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سلیم صافی نے اس سارے معاملے پر تجزیہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، عنقریب ایسی ایسی گواہیاں آئیں گی ، ایسے ایسے لوگ وعدہ معاف گواہ بن کر، ایسے ایسے ہوشربا انکشافات کریں گے کہ عمران خان اور مانیکا خاندان کی “کرامات” جان کر لوگ فرخ خان اور شہباز گل تو کیا زرداری کو بھی بخش دیں گے۔“

حکومت مخالف منصوبے کا گزشتہ سال علم ہوگیا تھا، نہیں چاہتا تھا انٹیلی جنس چیف تبدیل ہو، عمران خان

بیٹی ترکی گھومنے جانا چاہتی ہے، اب شادی کے بعد گھومنے جانا ۔۔ شاہد آفریدی نے داماد کو عیدی میں کیا دیا

FOLLOW US