Sunday January 19, 2025

’ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں‘

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں۔ ایک بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

”حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کر رہا ہوں“ عمران خان نے عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی تھی۔

پاکستان کے تمام فیصلے بیرون ملک ہوتے رہے، ہمیں کوئی سیریس نہیں لیتا ،شہریارآفریدی

پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

FOLLOW US