Thursday May 16, 2024

پاکستان کے تمام فیصلے بیرون ملک ہوتے رہے، ہمیں کوئی سیریس نہیں لیتا ،شہریارآفریدی

مکہ مکرمہ : تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی سیریس نہیں لیتا ہمارے تمام فیصلے بیرون ملک ہوتے رہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مکہ مکرمہ میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔ شہریارآفریدی نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کا واحد شخص جسے اللہ تعالیٰ نے ناموس رسالت کیلئے منتخب کیا، ظالم کے آگے کھڑا ہونا اور مظلوم کے سر پر ہاتھ رکھنا عمران خان کا شیوہ ہے۔

”حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کر رہا ہوں“ عمران خان نے عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھنا تھا، قربانیاں دینے کے باوجود کوئی ہماری قربانی مانتا ہی نہیں، ہم قوم نہ بن سکے اور تقسیم ہوتے رہے جس کا وطن عزیزکو نقصان پہنچا۔ تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم نے حق وسچ کیلئے ایک ہونا ہے، عمران خان کے ساتھ ایسے نکلنا ہے کہ دنیا ہم سے جینے کا طریقہ سیکھے۔

پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

حکومت میں آکر پہلی دفعہ سمجھ آیا کہ لوگوں پر اندھا بھروسہ کرنا غلطی ہے۔عمران خان

FOLLOW US