Sunday January 19, 2025

آج کا ظالم عمران خان، پرویز الہٰی وعدہ کرکے بھاگ گیا، اس کا بھائی ہمارے ساتھ کھڑا ہے: آصف زرداری

واب شاہ : سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج کے دور کا ظالم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی وعدہ کرکے بھاگ گیا لیکن اس کا بڑا بھائی ساتھ کھڑا ہے۔ عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ہر دور میں ایک ظالم رہا ہے چاہے وہ ضیاء الحق ہو یا مشرف، آج کے دور کا ظالم عمران خان ہے، ملک کی معیشت ٹوئٹر پر چار لائنیں لکھنے سے نہیں چلتی، عمران نیازی نے عوامی ضروریات پر وہ کاری ضرب لگائی کہ عوام بلبلا اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زبان کے پکے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ جو بھی وعدے کیے ہیں وہ وفا ہوں گے، پرویز الہیٰ وعدہ کرکے بھاگ گیا لیکن اس کا بڑا بھائی ساتھ کھڑا ہے۔

اداکار بھی عید کے کپڑوں کیلئے پریشان، زارا نور کی درزی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔

FOLLOW US