Sunday January 19, 2025

ڈاکٹر مرتضیٰ سید گورنر اسٹیٹ بینک کاعہدہ سنبھالیں گے، مفتاح اسماعیل

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ختم ہو گئی، ڈاکٹر مرتضیٰ سید نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ مدت پوری ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قوم کو آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔

زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ مدت ختم ہوگئی سینئر ترین ڈپٹی گورنر اس وقت تک ان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور ان کے نئے کردار کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کل گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکی 3 سالہ مدت پوری ہوگی۔ میں نے رضا باقر سے بات کی اور انکو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، کچھ دیر میں عدالت پیش کیا جائیگا

FOLLOW US