Wednesday May 1, 2024

پاکستان میں 3 عیدیں، فواد چوہدری بھی خاموش نہ رہ سکے، برس پڑے

اسلام آباد : بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اپنے دور میں ملک بھر میں ایک ہی عید کرانے کیلئے سب سے زیادہ سرگرم رہنے والے فواد چوہدری نے رواں برس 3 عیدیں ہونے پر کھری کھری سنادیں۔ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس بار ملک میں 3 عیدیں منائی گئیں،گو ہر شخص کا حق ہے کہ وہ مذہبی تہوار اپنی مرضی سے منائے لیکن ریاست کے اپنے اداروں اور حکومت کو توایک صفحہ پرہونا چاہئے، امپورٹڈ حکومت سے توقع کرنا کہ وہ تقسیم کم کرے گی ناممکن بات ہے کیوں کہ کرائم کابینہ خود ہی مذہبی تقسیم بڑھا رہی ہے ۔

زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز شمالی وزیرستان میں عیدالفطر منائی گئی تھی جب کہ پیر کو خیبر پختونخوا میں سرکاری طور پر عید کی گئی تھی جب کہ باقی پاکستان میں منگل کے روز عید منائی گئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل؟

FOLLOW US